پاکستان
26 اگست ، 2016

لشکرجھنگوی کےامیر کی گرفتاری پر50لاکھ روپےانعام

سندھ رینجرزنے کالعدم لشکرجھنگوی العالمی کےمفرور امیرصفدرکی گرفتاری پر50لاکھ روپےانعام کااعلان کردیا ہے اور تصاویر بھی جاری کردی ہیں۔

ترجمان رینجرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ دہشت گرد اور ان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے عوام تعاون کریں۔

ترجمان رینجرز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مفرور دہشت گردوں میں سید صفدر عرف یوسف خراسانی جو کہ لشکر جھنگوی العالمی کا سرغنہ ہے اور اس کے ساتھی شامل ہیں ۔

ترجمان نے مزید کہا ہے کہ دہشت گردوں کو گرفتار کرانے والے کو 50 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا اور دہشت گر اور ان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے عوام تعاون کریں۔

اس حوالے سے رینجرز مددگار واٹس ایپ کے نمبر پر ملزمان سے متعلق اطلاع دی جائے جبکہ ای میل بھی ارسال کی جاسکتی ہے۔ 

ترجمان رینجرز نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ملزمان کا پتہ دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

مزید خبریں :