پاکستان
26 اگست ، 2016

ایم کیو ایم آفس بند، مِنی زو میں جانور دانے پانی سے محروم

ایم کیو ایم آفس بند، مِنی زو میں جانور دانے پانی سے محروم

 

کراچی کے علاقوں شاہ فیصل اور کورنگی میں سیل کیے گئے ایم کیو ایم کے دو سیکٹر آفس ایسے بھی تھے جہاں پبلک لائبریری اور مِنی زُو بنائے گئے تھے،دونوں آفس سیل ہونے سے جانور اور پرندے بھی اندر بند ہوگئے جو جانے پانی سے محروم ہوگئے جبکہ لائبریری سے کتابیں حاصل کرنے والوں کے شناختی کارڈ بھی ’سیل‘ کی نذر ہوگئے۔

جانور اور پرندے غیر سیاسی ہوتے ہیں،ریاست مخالف تقریروں، میڈیا ہاؤسز پر حملوں اور جلاؤ گھیراؤ کے واقعات سے بھی انہیں کوئی لینا دینا نہیں ہوتا۔

شاہ فیصل کالونی اور کورنگی کے پبلک پارکس میں قائم ایم کیو ایم کے سیکٹر آفسز میں بڑی لاگت سے چھوٹےیعنی منی زو بھی بنائے گئے، ان چڑیا گھروں میں مور، بطخیں مرغابیاں، طوطے، کبوتر اور مگرمچھ موجود ہیں۔

سرکار کی جانب سے ان سیکٹر آفسز کو سیل کرتے وقت کسی کو یہ خیال نہ آیا کہ جانوروں اور پرندوں کا کیا بنے گا،فی الحال اہلِ علاقہ دیواروں کے اوپر سے انہیں خوراک کھلانے کی کوشش کررہے ہیں۔

اسی سیکٹر آفس کے پیچھے قائم لائبریری سے بھی اہل علاقہ محروم ہوگئے ہیں،شاہ فیصل شہید لائبریری شہری حکومت کے تحت قائم تھی،لائبریری سے کتابیں لینے والوں کے شناختی کارڈ بھی اندر ہی رہ گئے،متعدد افراد نے شناختی کارڈ جمع کراکے کتابیں حاصل کی تھیں۔

مزید خبریں :