پاکستان
27 اگست ، 2016

دوران بارش بجلی کی فراہمی و نکاسی آب یقینی بنایا جائے، وزیر اعلیٰ سندھ

دوران بارش بجلی کی فراہمی و نکاسی آب یقینی بنایا جائے، وزیر اعلیٰ سندھ

 

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سیکریٹری انرجی کے ذریعے بارش کے دوران اور بعد میں کے الیکٹرک کو کراچی میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات دی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی کوبھی احکامات جاری کئے کہ شہر بھر میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنائیں،شہریوں کو بارش میں پوری طرح سے لطف اندوز ہونے دیں اور بارش کا پانی کہیں بھی کھڑا ہوا نظر نہیں آنا چاہئے۔

انہوں نے مزید کہاکہ انتظامیہ گھروں کے بجائے سڑکوں پر نظر آنی چاہئے،پانی کی نکاسی کے لیے فوری طور پر اقدامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مراد علی شاہ نے انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سڑکوں پر جمع ہونے والے پانی کی نکاسی اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جائے۔

مزید خبریں :