دنیا
27 اگست ، 2016

مشکل گھڑی میں ساتھ دینے پر پاکستان کے مشکورہیں: ترک صدر

مشکل گھڑی میں ساتھ دینے پر پاکستان کے مشکورہیں: ترک صدر

ترک صدر طیب اردوا ن کا کہنا ہے کہ بغاوت کی کوشش ترکی کو خوشحالی کےسفرسے ہٹانے کی کوشش تھی، مشکل گھڑی میں ساتھ دینے پر پاکستانی عوام اورقیادت کے مشکورہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ طیب اردوان کی قیادت میں ترک عوام اورجمہوریت کو فتح نصیب ہوئی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے استنبول میں ترک صدر طیب اردون سے ملاقات کی۔ ترک صدر کا کہناتھاکہ مشکل وقت میں ساتھ دینے پر پاکستانی عوام اورقیادت کے مشکور ہیں۔

وزیر اعلی ٰ شہبازشریف نےبغاوت ناکام بنانے پر ترک صدر کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ انہوں نے کمال عزم اورجرأت سے حالات کا مقابلہ کیا۔

اس سے قبل شہبازشریف نے ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم سے ملاقات میں دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا،ترک وزیر اعظم نے پاکستان میں جمہوریت کے تسلسل کو سراہا۔

شہباز شریف سے ترک سرمایہ کاروں اور بزنس ہاؤسز کے سربراہوں نے بھی ملاقات کی ، وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ آج کا پاکستان پہلے سے زیادہ محفوظ اور پُرامن ہے۔

 

مزید خبریں :