پاکستان
28 اگست ، 2016

سندھ میں شدید بارشیں، کراچی میں آج بھی بارش کا امکان

سندھ میں شدید بارشیں، کراچی میں آج بھی بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ آئندہ 2 دن کے دوران ملک بھر میں بارش ہو سکتی ہے۔ سکھر، خیر پور، لاڑکانہ او ر گردونواح میں بارش،نشیبی علاقےزیرآب ہوگئے، جبکہ کراچی میں آج بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، سندھ اور کشمیر میں اکثر مقامات پر جبکہ فاٹا، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کی پیشگوئی۔ موسلادھار بارشوں کے باعث پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کےبرساتی ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ ہو سکتی ہے۔

لاڑکانہ کے علاقے رتوڈیرو اور گرد و نواح میں موسلادھار بارش جاری ہے ، بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آچکے ہیں۔ بجلی کا نظام شدید متاثر ہے۔

اُدھر خیرپورمیں کوٹ ڈی جی نارا اور شادی شہید کے پہاڑوں پر بھی موسلادھار بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی ہے۔ تیز آندھی اور طوفانی بارش کے باعث کئِی درخت اور بجلی کے کھمبے اکھڑ چکے ہیں۔بجلی کے کھمبے گرنے کے باعث بجلی کا نظام شدید متاثر ہے۔

سکھر میں بھی ہونے والی موسلادھاربارش کےبعد شہر اور مضافات اندھیرے میں ڈوب ہوئے ہیں۔ سیپکو ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں 80 سے زائد فیڈر ٹرپ کرگئے ہیں ۔

مزید خبریں :