دلچسپ و عجیب
21 ستمبر ، 2016

موٹاپا ڈانس کے جنون کونہ روک سکا

موٹاپا ڈانس کے جنون کونہ روک سکا

 

اگرآپ کا خیال ہے کہ رقص کی دنیا میں صرف دبلے پتلے اور سائز زیرو ڈانسرز ہی نام بنا سکتے ہیں تو امریکہ سے تعلق رکھنےڈانسر نے یہ بات غلط ثابت کردی ہے۔

ویٹینی وے تھیور نامی بھاری بھرکم امریکی خاتون نے موٹاپے کے باوجود شاندار پرفارمنس پیش کر کے دیکھنے والوں کو داد دینے پر مجبور کر دیا ہے۔

امریکی خاتون نے اپنے وزن کی پرواہ کئے بغیر انتہائی پر اعتمادی اور پھرتی سے تمام اسٹپس کا مظاہرہ پیش کیا اوریہ ثابت کر دیا کہ شوق کے راستے میں کوئی بھی رکاوٹ حائل نہیں ہو سکتی ۔

بچپن سے ہی ڈانس کی شوقین ویٹینی نے مسلسل تیز ی سے بڑھتے وزن کی وجہ سے طویل عرصے تک ڈانس نہیں کیاتاہم مضبوط ارادے اور شوق کی تکمیل کیلئے ویٹینی نے ایک بار پھر سے ڈانس کا اغاز کر کے دیکھنے والوں کو نہ صرف حیران کیا بلکہ موٹاپے کے شکار افرادکیلئے ایک عام انسان کی طرح جینے اور ڈانسنگ کی بدولت ایکسر سائز کا شعور بھی بیدار کیا۔

مزید خبریں :