کاروبار
24 ستمبر ، 2016

اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا

 

اشرف خان....اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ دو ماہ کےلئے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا ہے ،جس میں شرح سود5اعشاریہ75 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

گورنر اسٹیٹ بینک اشرف محمود وتھرا کی صدارت میں مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں تمام اعدادوشمار کے جائزے کے بعد شرح سود5اعشاریہ75فیصد رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلان سے قبل ہی ماہرین نے شرح سود 5اعشاریہ 75فیصد پر برقرار رکھنے کے امکانات کا اظہار کیا تھا ۔

مرکزی بینک کے فیصلے سے قبل جیو نیوز نے مارکیٹ سروے کیا۔ ماہرین کے مطابق شرح سود کم ہونے کے باوجود برآمدت اور دیگر شعبوں میں بہتری نہیں آئی ، اجناس اور توانائی کی قیمتوں میں کمی کےباوجود مہنگائی کی شرح بڑھی ہے جبکہ مالی سال کے ابتدائی2 ماہ میں اسٹیٹ بینک سے حکومت نے 800 ارب روپے قرض لیا ہے جبکہ ملکی کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بھی بڑھا ہے۔

ماہرین کے مطابق ان وجوہات کو مد نظر رکھتے ہوئے مرکزی بینک کی جانب سے آئندہ 2 ماہ کے لئے شرح سود 5 اعشاریہ 75 فیصد پر برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :