پاکستان
24 ستمبر ، 2016

22 اگست کے بعد چیزیں تیزی سے تبدیل ہوئیں،مراد علی شاہ

 

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نےکہا ہےکہ 22اگست کے بعد کراچی میں چیزیں بہت تیزی سے تبدیل ہوئی ہیں ، ایم کیوایم نے اپنے بانی سے لاتعلقی ظاہر کی اور اس کا نام آئین سے نکالا ۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے ان کا کہناتھاکہ وہ ایسا ماحول ہی پیدا نہیں کریں گے کہ کسی کو سڑک پر بیٹھنا پڑے، ہر سیاسی جماعت کوقانون کے دائرے میں احتجاج کاحق ہے ۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سیاسی جماعت نے اپنے آئین سے بانی کا نام نکالا ہے، اپنے قائد سے لاتعلقی ظاہر کی، لیکن اب بھی اگر کوئی اسے ملی بھگت کہہ رہا ہے توآج کے دور میں اس کا چھپنا ممکن نہیں، یہ سامنے آسکتاہے ۔

مراد علی شاہ نے مزید کہاکہ ایم کیو ایم سے صاف کہا ہے آپ کو پوری اجازت ہے ہم سے ملاقات کریں، میں کسی کو بھی روڈ پر بیٹھے نہیں دوںگا، ایسا ماحول ہی پیدا نہیں کریں گے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے مئیر سکھر کے دفتر کا دورہ کیا اور کمشنر سکھر کو ہدایت دی کہ میئر کے دفتر کو بحال کیا جائے، مراد علی شاہ نے روہڑی میں پیر صدر الدین شاہ کے مزار پر حاضری دی، چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

مزید خبریں :