دنیا
26 ستمبر ، 2016

بھارتی سپریم کورٹ نے سندھ طاس معاہدے سے متعلق درخواست مسترد کردی

 

بھارتی سپریم کورٹ میں سندھ طاس معاہدے کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی ۔درخواست گزار نے سپریم کورٹ سے اپیل کی کہ معاملے کی فوری سماعت کی جائے اور سندھ طاس معاہدے کو غیرآئینی قرار دیا جائے۔

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے فوری سماعت کی استدعا مسترد کر دی اور کہا کہ باری آنے پر درخواست کی سماعت کی جائے گی ۔واضح رہے کہ دوسری جانب آج بھارتی وزیراعظم مودی نے ایک اجلاس کی بھی صدارت کی جس میں دریائوں کے پانی کی تقسیم کے حوالے سے پاک بھارت معاہدوں کا جائزہ لینا تھا۔

سماعت کے موقع پر بھارتی وکیل ایم ایل شرما نےسپریم کورٹ سے درخواست کی کہ اسکی پٹیشن کی سماعت کے لیے کوئی قریبی تاریخ دی جائے۔

مزید خبریں :