پاکستان
27 ستمبر ، 2016

نیشنل ایکشن پلان:حکومت کی جدید ترین میکنزم لانے کی تیاریاں

نیشنل ایکشن پلان:حکومت کی جدید ترین میکنزم لانے کی تیاریاں

نیشنل ایکشن پلان کے تحت حکومت انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے کیلئے ایک ایسا جدید ترین میکنزم لانے کی تیاریاں کر رہی ہے، جس سے دہشت گردی کو مؤثر انداز میں کنٹرول کیا جا سکے گا۔

دی نیو ز کے ایڈیٹر انویسٹی گیشن انصار عباسی کی رپورٹ کے مطابق ایک نیا میکنزم متعارف کرانے پر کام کیاجارہا ہے جو نہ صرف انٹیلی جنس ایجنسیوں کے درمیان رابطہ کو بہتر بنائے گا بلکہ بروقت کارروائی کیلئے متعلقہ حکام تک انٹیلی جنس معلومات بھی پہنچائے گا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس شیئرنگ سینٹر کے قیام پربھی غور کیا جا رہا ہے جو جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہوگا ۔

ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس معلومات کے تباد لے کے پرانے طریقہ کے برعکس، مجوزہ میکنزم کے تحت معلومات کے تبادلے کیلئے وفاقی اور صوبائی اداروں کے درمیان تیز رفتار نظام قائم کیا جائے گا۔

اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ مجوزہ سسٹم کے ذریعے انٹیلی جنس وارننگ کو سنجیدگی سے لیا جائے اور انہیں ماضی کی طرح نظر انداز نہ کیا جائے گا۔

 

مزید خبریں :