پاکستان
27 ستمبر ، 2016

مشرقی سرحدپر نظرہے،ہر طرح کی صورتحال کیلئے تیار ہیں،عاصم باجوہ

 

ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ مشرقی بارڈر کی صورتحال پر پوری طرح سے نظر رکھی ہوئی ہے ، ہر طرح کی صورتحال کیلئے تیار ہیں،افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے راجگال کا مکمل کنٹرول فوج کے ہاتھ میں ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آرمی چیف کی جرمنی سےواپسی کےبعد اسپیشل آپریشنل میٹنگ ہوئی ،پشاور میں میڈیا بریفنگ بتایا کہ وارسک کرسچن کالونی میں 4دہشتگرد گھس گئے تھے،کالونی کے مقامی گارڈز نے انہیں کنٹرول کیا ، 4سہولت کارتھے،منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی تھی۔

ان کا مزید کہناتھاکہ آپریشن ضرب عضب کے مین آپریشنز مکمل ہوچکے ہیں،اس موقع پر پکڑے گئے دہشت گردوں کو بھی صحافیوں کے سامنے پیش کیا گیا ۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے کہا کہ مشرقی سرحد پر پوری نظر ہے اور ہر طرح سے تیار ہیں،پاکستان نے ہمیشہ ذمے داری سے بات کی ہے ،راجگال میں پاک فوج موجود ہے، وہاں پوسٹیں تعمیرہورہی ہیں، بارڈر مینجمنٹ کے لیے 20 سے زائد پوسٹوں پر کام مکمل ہوچکا۔

ڈی جی آئی ایس پی آرنے مزیدبتایا کہ1470 کومبنگ آپریشن خیبر پختونخوا اور فاٹا میں ہوئے ہیں، سہولت کاروں کا نیٹ ورک گھیرے میں آرہا ہے ،سہولت کاری میں ملوث خواتین کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں گے جبکہ ٹی ڈی پیز کی بحالی میں ہر ممکن مدد کرنا ہوگی ۔

مزید خبریں :