کھیل
28 ستمبر ، 2016

راولپنڈی رائزنگ اسٹارز اور گجرانوالہ نے اپنے اپنے میچز جیت لیے

راولپنڈی رائزنگ اسٹارز اور گجرانوالہ نے اپنے اپنے میچز جیت لیے

منظر نقوی ... لاہور قلندرز جاز رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ کے چوتھے روز راولپنڈی نے سرگودھا کو چھ وکٹ سے اور گجرانوالہ نے ملتان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد سُپر اوور میں 8 رنز سے مات دے دی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سرگودھا رائزنگ اسٹارز نے 5وکٹ پر 171رنز بنائے، تیمور سلطان 58 اور عتیق الرحمان نے 42 رنز کی اننگز کھیلی، احتشام سلطان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں راولپنڈی نے مطلوبہ ہدف آخری اوور میں چار وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، ذیشان ملک نے 77 اور ناجد راحیل نے 38 رنز بنائے۔

اس سے پہلے کھیلے گئے میچ میں گجرانوالہ نے ملتان کو سُپر اوور میں 8 رنز سے مات دی۔

مزید خبریں :