پاکستان
28 اکتوبر ، 2016

ڈرنے والا نہیں،عوام کے درمیان گرفتاری دوں گا، شیخ رشید

ڈرنے والا نہیں،عوام کے درمیان گرفتاری دوں گا، شیخ رشید

 

لال حویلی جانےوالےتمام راستےکنٹینرزلگاکربند کردیے گئے،سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جلسہ ہر حال میں کریں گے،گرفتار تو ہونا ہی ہے،گھرمیں چھپ کرنہیں عوام کےدرمیان گرفتاری دوںگا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے مقامی ہوٹل میں پائے اور لسی کا ناشتہ کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ڈرنے والے نہیں،لال حویلی کے اطراف میں ہی موجود ہوں، لوگ نمازکےبعدلال حویلی پہنچیں ۔

قبل ازیں جیو ٹی وی کے پروگرام جیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ لال حویلی کے اطراف میں 40 کنٹینرز لگادیے گئے ہیں،عمران خان ہیلی کاپٹر کے ذریعے لال حویلی آسکتے ہیں، ہیلی کاپٹر لال حویلی چھت پر اترسکتا ہے اور لیاقت باغ میں بھی اتر سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کنٹینرز کے اوپر سے گزرنے کے لیے سیڑھیوں کا انتظام ہے جبکہ لال حویلی کے اطراف پانچ مساجد ہیں جہاں سے لوگ نکل سکتے ہیں۔

مزید خبریں :