دلچسپ و عجیب
04 دسمبر ، 2016

برطانیہ: ریستوران کا 5پاؤنڈ کے نئے نوٹ لینے سے انکار

برطانیہ: ریستوران کا 5پاؤنڈ کے نئے نوٹ لینے سے انکار

سمرین زہرہ...برطانیہ میں سبزی خوروں کے ایک ریستوران نے 5پاؤنڈ کے نئے نوٹ لینے سے انکار کر دیا ہے۔ ان نوٹوں میں جانوروں کے اجزا شامل ہیں۔

برطانیہ کے شہر کیمریج میں واقع کیفے کی مالک شیرون میجلینڈ کا کہنا ہے کہ انھوں نے گاہکوں سے وعدہ کیا ہے کہ یہ کیفے اخلاقیات قائم رکھے گا۔

لہذا وہ یہ نوٹ ہی قبول نہیں کریں گے، کیفے میں 5پاونڈ کے نوٹ قبول نہیں کئے جانے سے متعلق کسی گاہک نے کوئی شکایت نہیں کی ہے۔

نئے 5پاؤنڈ کے نوٹ کی بناوٹ میں استعمال ہونے والے پولیمر میں جانوروں کی چربی شامل ہے، برطانیہ میں کئی مذہبی اور سبزی خور حلقوں کی جانب سے سخت ردِ عمل سامنے آیا ہے۔

 

مزید خبریں :