کاروبار
10 دسمبر ، 2016

باب دوستی دوبارہ کھول دیا گیا

باب دوستی دوبارہ کھول دیا گیا

 

چمن سرحد پر پاکستان اور افغانستان کی سیکورٹی فورسز میں مذاکرات کے بعد باب دوستی کوایک روزہ بندش کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا، پاک افغان سرحد پر مال بردار تجارتی ٹرکوں کی آمدورفت بھی بحال ہو گئی ہے۔

کسٹم حکام کے مطابق جمعہ کے روز چمن بارڈر پر باب دوستی پر افغانستان کی حدود سے نامعلوم افراد نے پتھراؤکر کے باب دوستی کے شیشے توڑ دئیے تھے جس کے بعد ایف سی حکام نے باب دوستی کو احتجاجاً بند کر دیا تھا جس سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت معطل ہو گئی تھی ۔

آج صبح سرحدی فورسز کے درمیان مذاکرات کے بعد باب دوستی کو دوبارہ کھول دیا گیا جس سے سرحدی تجارت بھی بحال ہو گئی ہے ، چمن سے سیکڑوں مال بردار تجارتی ٹرک افغانستان میں داخل ہو گئے ہیں۔

مزید خبریں :