کھیل
10 دسمبر ، 2016

پاکستان کاکرکٹ آسٹریلیا الیون کو جیتنے کیلئے 311رنز کا ہدف

پاکستان کاکرکٹ آسٹریلیا الیون کو جیتنے کیلئے 311رنز کا ہدف

 

پاکستان نے کرکٹ آسٹریلیا الیون کو 3روزہ ٹور میچ جیتنے کےلئے 311 رنزکا ہدف دیا ہے۔

کینز میں جاری میچ کی دوسری اننگز میں پاکستان ٹیم نے اپنی اننگز 216 رنز 6وکٹ کے نقصان پر ڈیکلیئر کردی۔اظہر علی 82 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ نمایاں رہے ، محمد نواز نے 36 ،اسد شفیق 29 جبکہ سرفراز احمد نے 20 رنز اسکور کئے ۔

کرکٹ آسٹریلیا الیون نے اسٹیٹی اور لیس نے 2,2وکٹیں حاصل کیں،پاکستان نے کرکٹ آسٹریلیا الیون کو میچ جیتنے کے لئے 311 رنز کا ہدف دیا ،اس وقت مہمان ٹیم کی اننگز جاری ہے۔

مزید خبریں :