پاکستان
10 دسمبر ، 2016

عمران شیروانی ضرور پہنیں لیکن دولہا بننے کیلئے:امیر مقام

عمران شیروانی ضرور پہنیں لیکن دولہا بننے کیلئے:امیر مقام

 

وزیراعظم کے مشیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام کہتے ہیں کہ عمران خان شیروانی پہننے کے شوقین ہیں تو ضرور پہنیں لیکن دولہا بننے کے لیے، شیروانی پہن کر وزیراعظم بننا شاید انہیں نصیب نہ ہو۔

پشاور پریس کلب میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں امیر مقام نے کہا کہ عمران خان کے قول و فعل میں تضاد ہے، وہ یوٹرن کے ماہر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران کا وزیراعظم بننا شیخ چلی کا خواب ہے،عمران خان سے ملک کی ترقی برداشت نہیں ہورہی جس کمیشن کا مطالبہ کیا گیا تھا اب اسی کی مخالفت کیوں کی جارہی ہے۔

امیر مقام نے مزید کہا کہ عمران خان روز عدالت جاتے ہیں لیکن ثبوت نہیں دیتے، سونامی صرف تحریک انصاف والوں کی جیبوں میں آئی ہے،پیپلز پارٹی اب وہ پارٹی نہیں رہی جو بے نظیر کے دور میں تھی۔

مزید خبریں :