کاروبار
17 فروری ، 2017

صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ

صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ

 

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا سو روپے مہنگا ہوکر 50 ہزار چھ سو روپے کا ہوگیا ۔

آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر اضافے سے 1237 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔

اس اضافے کا اثر مقامی صرافہ بازار میں بھی ہوا جس سے فی تولہ سونا سو روپے مہنگاہوکر 50 ہزار چھ سو روپے اور دس گرام سونا 86 روپے بڑھ کر 43 ہزار 371 روپے پر پہنچ گیا ہے ۔

مزید خبریں :