خصوصی رپورٹس
25 فروری ، 2017

دبئی کے حکمراں نے نظم و ضبط کی اعلی مثال قائم کردی

دبئی کے حکمراں نے نظم و ضبط کی اعلی مثال قائم کردی

 

دبئی کے حکمراں محمد بن راشد المکتوم نے وی آئی پی کلچر کے نام پر گاڑیوں کی فوج رکھنے والے حکمرانوں کو آئینہ دکھا دیا،انہوں نےسڑک پار کرنے کے لئے سگنل کے اشارے کا انتظار کر کے نظم و ضبط کی اعلیٰ مثال قائم کر دی۔

دبئی کی سڑک پرحکمران کو دیکھ کر نہ ٹریفک رُکی اور نہ آگے پیچھے لا تعداد وی آئی پی سیکیورٹی نظر آئی،دبئی کے حکمراں اورمتحدہ عرب امارات کے وزیراعظم محمد بن راشد المکتوم نے سڑک پار کرنے کے لئے سگنل کے اشارے کا انتظار کیا۔

سگنل ہرا ہوا تو عام شہریوں کی طرح سڑک پار کر کے نظم و ضبط کی اعلی مثال قائم کر دی ۔

مزید خبریں :