انٹرٹینمنٹ
22 مارچ ، 2017

فلم ’گھوسٹ اِن دا شیل‘ کا پیرس میں پریمیئر

فلم ’گھوسٹ اِن دا شیل‘ کا پیرس میں پریمیئر

نامور ہالی وڈ اداکارہ اسکارلیٹ جانسن کی ایکشن سے بھرپور نئی سائنس فکشن فلم’گھوسٹ اِن دا شیل‘ کا پیرس میں رنگا رنگ پریمیئرمنعقدہوا۔

تقریب میں فلم کی کاسٹ نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے، مداحوں نے فلم کی کاسٹ کا بھرپور استقبال کیا اور ستاروں کے ساتھ سیلفیاں لیتے اور ان سے آٹو گراف لیتے دکھائی دئیے۔

ہدایتکار روپرٹ سینڈرز کی یہ فلم جاپانی ویڈیو گیم سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے جس کی کہانی سائبرگ سسٹم کی ٹاسک فورس کی قابل ترین افسر کے گِرد گھوم رہی ہے جس نے دشمنوں کے کئی مشن ناکام کرتے ہوئے اپنی ذہانت کا ثبوت پیش ۔

اب اس افسر کا سامنا کمپیوٹر ہیکرز اور سائبر کرمنلز کی انوکھی دنیا میں موجود روبوٹس کی خطرناک ترین مصنوعی ٹیکنالوجی سسٹم سے ہوتا ہے جس نے زیرِ اثر مشینوں پر قابو پانے کیلئے اسے کئی خطرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ایوی ایریڈ اور اسٹیون پال کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس ایکشن ڈرامہ فلم میں مرکزی کردار میں اسکارلیٹ جانسن دکھائی دیں گی جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں مائیکل پٹ، پیلاؤ ایسبیک، ٹکیشی کیٹانو، چِن ہان، لیزورس لیٹورے اور جولیٹ بینوچی شامل ہیں۔

ڈریم ورلڈ پکچرز کی تیار کردہ ایکشن، کرائم اور ڈرامے سے بھرپور مناظر کی عکاسی کرتی یہ سائنس فکشن فلم پیرا ماؤنٹ پکچرز کے تحت31مارچ کو سنیما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔

مزید خبریں :