دلچسپ و عجیب
24 مارچ ، 2017

جمی ہوئی جھیل میں پھنسے بارہ سنگھے کو نوجوانوں نے بچا لیا

جمی ہوئی جھیل میں پھنسے بارہ سنگھے کو نوجوانوں نے بچا لیا

سوئیڈن میں سردی کے باعث جم جانے والی جھیل میں پھنسے بارہ سنگھے کو ہمدرد نوجوانوں نے بچا لیا۔

دنیا بھر کے مختلف ممالک اس وقت سخت سردی کی لپیٹ میں ہیں جس کی وجہ سے صرف انسان ہی نہیں جانور بھی مشکل میں گھر گئے ہیں۔

ایسی ہی مشکل سویڈن میں ایک بارہ سنگھے کو اُس وقت پیش آئی جب وہ سردی کے باعث جم جانے والی جھیل میں پھنس گیا۔

مشکل میں گھرے بارہ سنگھے کو جھیل پر اسکیٹنگ کی غرض سے آئے کچھ نوجوانوں نے دیکھا تو بچانے پہنچ گئے اور تقریباََ آدھے گھنٹے کی محنت کے بعد جھیل پر جمی برف توڑ کو بارہ سنگھے کو بحفاظت بچا لیا جبکہ بارہ سنگھے نے بھی مصیبت سے نکلتے ہی سکون کا سانس لیا اور جھاڑیوں کی جانب دوڑ لگا دی۔

ہمدرد نوجوانوں کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہو رہی ہے جسے اب تک 4لاکھ افراد دیکھ چکے ہیں۔

مزید خبریں :