کاروبار
27 مارچ ، 2017

شہباز شریف کی پرائس کنٹرول کیلئے اقدامات کی ہدایت

شہباز شریف کی پرائس کنٹرول کیلئے اقدامات کی ہدایت

پنجاب کےوزیر اعلیٰ محمد شہبازشریف نےاشیائےضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتےہوئےصوبائی کابینہ کمیٹی برائے پرائس کنٹرول کو فوری طور پر ضروری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نےکابینہ کمیٹی برائےپرائس کنٹرول کوہدایت کی کہ وہ مارکیٹوں اور بازاروں کےدورے کرکے اشیائے ضروریہ کےنرخوں کا جائزہ لےاورقیمتیں مناسب سطح پر لانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے۔

شہباز شریف کا کہناتھا کہ عوام کو کسی بھی صورت ناجائز منافع خوروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا لہٰذا مصنوعی مہنگائی پیداکرنےوالوں کےخلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔

مزید خبریں :