انٹرٹینمنٹ
19 اپریل ، 2017

فلم ’وار فار دی پلانیٹ آف دی ایپس‘ کا نیا ٹریلر جاری

فلم ’وار فار دی پلانیٹ آف دی ایپس‘ کا نیا ٹریلر جاری

ہالی ووڈ کی2014ء کی بلاک بسٹر سائنس فکشن فلم کے سیکوئل رائز آف دی پلانیٹ آف دی ایپس کے سیکوئل’وار فار دی پلانیٹ آف دی ایپس‘کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

میٹ ریوز کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایسے بن مانسوں کے گرد گھوم رہی ہے جو دنیا پر اپنا قبضہ جمانے کی کوششیں کرتے دکھائی دیںگے۔

فلم کی کاسٹ میں اینڈی سرکیس،اسٹیو زیہن،جوڈی گریر،ٹیری نوٹیری اور کیرن کونورل سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔پیٹر چرنن اور رِک جیفا کی مشترکہ پروڈیو س کردہ یہ فلم 20thسنچری فاکس کے بینر تلے 14جولائی کوسینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید خبریں :