خصوصی رپورٹس
24 اپریل ، 2017

یونس خان ،10ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی بَلّے باز

یونس خان ،10ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی بَلّے باز

یونس خان نے ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کر لیے، وہ طویل دورانئے کی کرکٹ میں رنز کے 5ہندسے عبور کرنے والے پہلے پاکستانی اور دنیا کے 13ویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔

یونس خان کنگسٹن ٹیسٹ میں 23رنز بناکر دنیا کے ان تیرہ عظیم کرکٹ کھلاڑیوں میں شامل ہو گئے ہیں جنہوں نے ٹیسٹ میں 10ہزار یا اس سے زیادہ رن بنائے ہیں۔

29 نومبر 1977 کو مردان میں پیدا ہونے والے 39 سالہ یونس خان نے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز 2000ء میں سری لنکا کے خلاف راولپنڈی میں کیا۔ وہ اپنا 116واں ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں، ان کی بہترین اننگز 313رنز کی ہے۔

دس ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے سے قبل انہوں نے 34سنچریاں اسکور کیں ،جس میں 6ڈبل سنچریاں بھی شامل ہیں، اس کے ساتھ انہوں نے 32نصف سنچریاں بھی بنائیں۔

اِس فہرست میں بھارت کے سچن ٹنڈولکر سب سے اوپر ہیں، جنہوں نے 15 ہزار 9 سو 21 رن بنائے ہیں۔ بھارت ہی کے راہول ڈریوڈ اور سُنیل گواسکر 10،10 ہزار رن بنا چکے ہیں۔

آسٹریلیا کے رِکی پونٹنگ نے 13 ہزار3 سو78 رن بنا چکے ،ان ہی کے ہم وطن ایلن بارڈر اور اسٹیو وانے بھی 10،10 ہزار رن کا سنگِ میل عبور کررکھا ہے۔

جنوبی افریقہ کے جاک کیلِس13 ہزار2 سو 89 رن بنا چکے ہیں، سری لنکا کے کمار سنگا کارا اور مہیلا جے وردھنے بھی ٹیسٹ کرکٹ میں 10،10 ہزار رن بنانے والے عظیم کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے برائن لارا اور شِیو نارائن چندرپال بھی اِس فہرست میں شامل ہیں جبکہ انگلینڈ کے الیسٹر کک 10 ہزار رنز کا سنگِ میل عبور کرنے والے واحد انگلش بیٹسمین ہیں۔

مزید خبریں :