پاکستان
24 اپریل ، 2017

شب معراج:میٹرک کاپرچہ معمول کے مطابق ہوگا

شب معراج:میٹرک کاپرچہ معمول کے مطابق ہوگا

محکمہ تعلیم سندھ نے شب معراج کےموقع پرتعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کردیا۔چیئرمین میٹرک بورڈ کا کہنا ہے کہ میٹرک کا پرچہ معمول کے مطابق ہوگا۔

صوبائی محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق بسلسلہ شب معراج منگل 25 اپریل کو سندھ بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں تعطیل ہوگی۔

میٹرک بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر سعید کے مطابق میٹرک کا پرچہ تعطیل کے باوجود معمول کے مطابق ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ امتحانات پہلے ہی تاخیر کا شکار ہیں اور انٹر کے امتحانات بھی ہونے ہیں، لہٰذا پرچہ ملتوی نہیں کیا جاسکتا۔

مزید خبریں :