دلچسپ و عجیب
25 اپریل ، 2017

بھارتی شیف کا مسلسل 53گھنٹے ڈشز بنانے کا عالمی ریکارڈ

بھارتی شیف کا مسلسل 53گھنٹے ڈشز بنانے کا عالمی ریکارڈ

بھارتی شہر ناگپور سے تعلق رکھنے والے ایک شیف نے اپنی مہارت کا ثبوت دیتے ہوئے مسلسل53گھنٹوں تک کھانا بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔

اس ریکارڈ کو قائم کرنے کے لئے شیف وشنو منوہر نے کئی گھنٹوں کے دوران کئی مزیدار ڈشز بناکر ناصرف وہاں موجود لوگوں کو کھلائی بلکہ ججز کو بھی خوب خوش کیا۔

واضح رہے اس سے قبل یہ ریکارڈامریکی شیف کے نام تھا جس نے مسلسل چالیس گھنٹے تک کھانا بنا کر اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرایا تھا۔

مزید خبریں :