پاکستان
28 اپریل ، 2017

پاناما کیس کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کا پہلا عوامی اجتماع

پاناما کیس کا فیصلہ آنے کے بعد پی ٹی آئی اپنا پہلا عوامی اجتماع آج اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں کررہی ہے۔

پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جہاں بڑے بڑے اسٹیج تیار کرلئے گئے اور کرسیاں بھی لگ گئی ہیں۔ جلسے کیلئے سیکورٹی کا بھی بندوبست کیا گیا ہے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا خطاب سننے لاہور اور پشاور سے بھی پی ٹی آئی کے قافلے اسلام آباد پہنچیں گے۔

ملک کے مختلف شہروں سے پی ٹی آئی کے جلسے میں شرکت کیلئے تحریک انصاف کے کارکنان اسلام آباد روانہ ہورہے ہیں۔

ملتان سےپاکستان تحریک انصاف کا قافلہ اسلام آباد جلسے میں شرکت کیلئےآل جیلان ٹاؤن سےروانہ ہوا۔

گوجرانوالہ میں جنڈیالہ باغوالہ ، جی ٹی روڈ کنگنی والا اور احمد نگر جبکہ فیصل آباد میں موٹروے کمال پور انٹرچینج سے پی ٹی آئی کے کارکنان قافلوں کی صورت اسلام آباد روانہ ہوئے۔

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں سمیت دیگر چھوٹے بڑے شہروں سے بھی پی ٹی آئی کارکنان پارٹی پرچم تھامے ، ڈھول کی تھاپ پر رقص اور سیاسی نعرے بازی کرتے ہوئے اسلام آباد جلسے میں شرکت کیلئے روانہ ہورہے ہیں۔

مزید خبریں :