پاکستان
28 اپریل ، 2017

دہری سیٹ والے جےایف17بی تھنڈر کی پہلی کامیاب اڑان

دہری سیٹ والے جےایف17بی تھنڈر کی پہلی کامیاب اڑان

دہری سیٹ والے جے ایف 17بی تھنڈر طیاروں نے پہلی کامیاب اڑان بھری ہے، ترجمان پاک فضائیہ چین کے شہر چینگڈو میں پہلی کامیاب آزمائشی پرواز کی گئی۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ جے ایف 17بی تھنڈر کی شمولیت خود انحصاری کی طرف ایک سنگ میل کی حامل ہے، پاک فضائیہ کی ٹریننگ اور آپریشنل صلاحیت میں مزید بہتری آئےگی۔

مزید خبریں :