انٹرٹینمنٹ
28 اپریل ، 2017

باہو بلی 2 کا پہلا دن، 100 کروڑ اِن

باہو بلی 2 کا پہلا دن، 100 کروڑ اِن

سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے، پاش پاش ہوگئے، بالی وڈ کی فلموں سے بھی مہنگی اور بڑی فلم باہو بلی 2 نے ریلیز کے پہلے ہی دن پورے بھارت سے 100 کروڑ کما کر سب کوحیران کردیا۔

ڈھائی سو کروڑ کی لاگت سے بننے والی تیلگو فلم کے صرف ہندی ڈب ورژن نے 35کروڑ سے زیادہ کمائی کی، تیلگو ورژن نے 45 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کیا ہے۔

کوئی بھارتی فلم آج تک پہلے دن کروڑوں کی ففٹی بھی مکمل نہیں کر پائی تھی، لیکن دو شہزادوں کی جنگ کی کہانی نے پہلے ہی دن سنچری کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

پوری دنیامیں باہو بلی کا پہلا حصہ دیکھنے والوں کو شدت سے انتظار تھا کہ ’کٹپا‘ نے باہو بلی کو کیو ں مارا تھا؟ اب یہ جواب سب کے سامنے آچکا ہے۔

پربھاس، رانا دوگبتی، تمنا اور انوشکا شیٹھی کے ایکشن اور اسپیشل ایفیکٹس نے باہو بلی کے پہلے حصے کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، باہو بلی 2 بالی وڈ کی پہلی فلم ہوگی جو دنیا بھر میں ہزار کروڑ سے زیادہ کا بزنس کرے گی۔

اس وقت دنیا بھر میں سب سے زیادہ کامیا ب بالی وڈ فلم عامر خان کی ’ دنگل‘ ہے جس نے دنیا بھر سے 780 کروڑ کا بزنس کیا ہے۔

 

مزید خبریں :