کھیل
17 مئی ، 2017

ویسٹ انڈیز کے خلاف تاریخی فتح کے بعد مصباح الحق کی وطن واپسی

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق ویسٹ انڈیز کے خلاف تاریخی فتح کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، مصباح کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیزکےخلاف سیریزکاآخری میچ ہمیشہ یادرکھوں گا۔

لاہور ایئرپورٹ پر مصباح الحق کا شاندار استقبال کیا گیا، ڈائریکٹر آپریشنز ہارون رشید اور دیگرعہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ کافی حدتک مطمئن ہوں کہ ویسٹ انڈیز میں اچھی سیریزکھیلی، سیریزکاآخری میچ ہمیشہ یادرکھوں گا۔

انہوں نے کہا کہ میری کامیابیوں میں اہل خانہ، پی سی بی، ٹیم ممبرز، کوچ اورسلیکٹرزکااہم کردارہے۔

ایک سوال کے جواب میں ٹیسٹ کپتان کا کہنا تھا کہ دیکھیں گےکہ مستقبل میں کیا کرنا ہے، زندگی چلتی رہتی ہے،کوئی کام توکرناہی ہوتاہے۔

واضح رہے کہ مصباح الحق کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو اس کی سرزمین پردو۔ایک سے شکست دے کر پہلی بار ٹیسٹ سیریز جیتی ہے۔

مزید خبریں :