Can't connect right now! retry
Advertisement

دلچسپ و عجیب
19 مئی ، 2017

ساحل پر سیلفی ، خاتون تیز لہر کی زد میں آگئی

ساحل پر سیلفی ، خاتون تیز لہر کی زد میں آگئی

سیلفی لینے کا شوق مہنگا پڑ گیا،ساحل سمندر پر کھڑے ہوکر سیلفی لیتے ہوئے خاتون تیز لہر کی زد میں آگئی۔

سیلفی لینے کا جنون آج کل ہر ایک کے سر پر سوار ہے اور سیلفی لیتے ہوئے اکثر افراد اپنی زندگی تک خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔

اِن خاتون کو سیلفی لینے کا شوق مہنگا پڑ گیا، ساحل سمندر پر سیر کیلئے آئی روسی خاتون سیلفی لینے میں مصروف تھیں کہ پیچھے سے سمندر کی تیز لہر آئی ،جس کے زور سے خاتون بری طرح گرپڑیں، جبکہ بھیگ الگ گئیںاور ان کا سیلفی لینے کا شوق دھرا کا دھرا رہ گیا۔

اس لئے سیلفی کا شوق اپنی جگہ لیکن ذرا احتیاط سے کیونکہ یہ شوق مہنگا بھی پڑ سکتا ہے۔

Advertisement