دنیا
26 مئی ، 2017

کینیڈا میں عیدکی خوشی میں پوسٹل اسٹیمپ جاری

کینیڈا میں عیدکی خوشی میں پوسٹل اسٹیمپ جاری

کینیڈا کے محکمہ ڈاک نےعیدالفطر اور عید الضحیٰ کی خوشی میں پوسٹل اسٹیمپ جاری کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈین حکومت نے مسلمانوں کے مذہبی تہوار عیدالفطر اور ملک کی 150ویں سالگرہ کی خوشی میں پوسٹل اسٹیمپ جاری کیا ہے۔

اس اسٹیمپ میں عربی اور انگریزی میں عید مبارک لکھا گیا ہے۔ محکمہ ڈاک کے مطابق اس پوسٹل اسٹیمپ کو 3 سال کیلئے جاری کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اسلامی فیسٹیولز کی مناسبت سے کینیڈا میں 50 سال قبل پوسٹل اسٹیمپ جاری کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :