پاکستان
29 مئی ، 2017

عوام کو ریلیف ملنے تک چین سےنہیں بیٹھوں گا : وزیراعظم

عوام کو ریلیف ملنے تک چین سےنہیں بیٹھوں گا : وزیراعظم

وزیراعظم نوازشریف اضافی لوڈشیڈنگ پرشدید برہم ہوگئے انہوں نے کہاکہ موجودہ شیڈول بھی ناقابل قبول ہے سحر و افطار میں لوڈشیڈنگ نہ کی جائے، جب تک عوام کو خاطرخواہ ریلیف نہیں دیاجاتا چین سےنہیں بیٹھوں گا۔

کابینہ کی توانائی کمیٹی کا خصوصی اجلاس وزیراعظم کی زیر صدارت ہوا جس میں وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کا موجودہ شیڈول ناقابل قبول ہے، عوام کو بجلی کی عدم فراہمی سے درپیش مشکلات پر تشویش ہے ۔

انہوں نے سحروافطار میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کرتےہوئےکہا جب تک عوام کو خاطرخواہ ریلیف نہیں ملتا چین سے نہیں بیٹھوں گا

ذرائع کےمطابق وزارت پانی وبجلی کےحکام نے بریفنگ میں بتایا کہ بجلی کی پیداوار 17 ہزار 70 میگاواٹ طلب 22 ہزار 550 شارٹ فال 5 ہزار 430 میگاواٹ ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ بعض دیہات میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ12 سے 14 گھنٹے شہروں میں 8 سے 10 گھنٹے تک ہے ، ملک کے کسی علاقے میں غیر اعلانیہ یا اضافی لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی ۔

اس موقع پر وزیراعظم نے بجلی پیداوار اور ٹرانسمشن لائنز کی بہتری کےانتظامات تیز اورمؤثر بنانے کی ہدایت کی۔

مزید خبریں :