کھیل
01 جون ، 2017

چیمپئنز ٹرافی میں کئی ماڈرن ٹیکنالوجیز متعارف

چیمپئنز ٹرافی میں کئی ماڈرن ٹیکنالوجیز متعارف

انگلینڈ میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں آئی سی سی نے کئی ماڈرن ٹیکنالوجیز متعارف کرائے گا، ڈرون ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ بیٹ میں سینسر لگا ئے گئے ہیں جو سوئنگ کو مانیٹر کریں گے، جبکہ اسٹیڈیم میں فینز کےلئے ورچول رئیلٹی بھی نیو ایڈیشن میں شامل ہے ۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لئے سب ہی کافی ایکسائیٹڈ نظر آتے ہیں ، اس بار انگلینڈ میں ہونے والے ایونٹ کے لئے آئی سی سی نے کچھ نئی ٹیکنالوجیز بھی متعارف کرادی ہیں ۔

چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ رچرڈسن کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں پہلی بار انٹیل کے فیلکن ایٹ کا استعمال کیا جائے گا جس کے ذریعے ہر میچ سے قبل پچ کا تجزیہ کیا جائے گا، جبکہ ڈرون سے لی گئی تصاویر سے پچ کی کنڈیشن کے بارے میں معلوم کیا جائےگا کہ پچ کیسی ہے اور گھاس کتنی ہے ۔

نئے بیٹ سینسر کے حوالے سے آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو نے بتایا کہ انٹیل ٹیکنالوجی کے سینسر کسی بھی بیٹ پر لگائے جا سکتے ہیں جس سے بیٹسمین کے اسٹروک کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکیں گی۔

اس سینسر سے ہر اسٹروک پر بیٹ کا بیک لفٹ، فولو تھرو کے بارے میں معلومات حاصل کی جائیں گی، جبکہ اسٹیڈیم میں موجود شائقین کے لیے انٹیل اوول اور ایجبسٹن میں ورچوئل رئیلٹی متعارف کر رہی ہے۔

اسٹیڈیم میں موجود شائقین ہیڈ ماؤنٹڈ ڈسپلے کے ذریعے بیٹسمین ورچوئل بولر کے خلاف اپنی بیٹنگ کی صلاحیت ٹیسٹ کر سکے گا۔

مزید خبریں :