کاروبار
14 جون ، 2017

کے الیکٹرک کی خریداری کیلئے شنگھائی الیکٹرک کی دوبارہ درخواست

کے الیکٹرک کی خریداری کیلئے شنگھائی الیکٹرک کی دوبارہ درخواست

شنگھائی الیکٹرک نےکےالیکٹرک کی خریداری کے لیے دوبارہ درخواست جمع کرادی۔ شنگھائی الیکٹرک نے کے الیکٹرک کے66 اعشاریہ 4 فیصد شیئرزکی خریداری میں دلچسپی ظاہرکی۔

آفر مینیجر کا کہنا ہے کہ شنگھائی الیکٹرک، کےالیکٹرک کےاٹھارہ ارب تینتیس کروڑپچپن لاکھ شیئرز خریدے گی، نئی درخواست سے سیکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

آفر مینیجر کا خط پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو بھیج دیا گیا ہے ۔