-----

جے آئی ٹی نے وزیر اعظم کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو طلب کرلیا

Jit Ney Wazeere Azam Key Damad Captain Safdar Ko Talab Karlia

جے آئی ٹی نے وزیر اعظم کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو بلا لیا۔

ذرائع کے مطابق پاناما کیس پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے وزیر اعظم کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو طلب کرلیاہے ، وہ 24 جون کو جے آئی ٹی میں پیش ہوں گے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نوازشریف کل (جمعرات کو) جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے جبکہ جے آئی ٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو بھی 17 جون کو طلب کیا ہے۔