دلچسپ و عجیب
16 جون ، 2017

تھائی نوجوان نے 10 منٹ میں مرغ پکانے کا قدرتی طریقہ ڈھونڈ نکالا

تھائی نوجوان نے 10 منٹ میں مرغ پکانے کا قدرتی طریقہ ڈھونڈ نکالا

تھائی لینڈ کے ایک مرغ بیچنے والے شخص نے چکن کی تیاری کے لئے ایسا طریقہ ڈھونڈ نکالا جس میں کسی ایندھن کی ضرورت نہیں پڑتی۔

سلہ سوتھارت نامی شخص تھائی لینڈ میں سڑک کنارے روسٹڈ چکن فروخت کرتا ہے اور وہ چکن کی تیاری کے لئے کسی چولہے یا کوئلے کا استعمال نہیں کرتا بلکہ سورج کی روشنی سے اسے تیار کرتا ہے۔

سوتھارت بھی پہلے تمام دکانداروں کی طرح چکن پکانے کے لئے کوئلے کا استعمال کرتا تھا لیکن یہ سب 1997 میں اس وقت بدل گیا جب سلہ نے ایک دن بس کے شیشے پر پڑنے والی سورج کی روشنی کی وجہ سے تپش محسوس کی اور اس نے سوچا کہ وہ اس حرارت کو چکن پکانے میں استعمال کرسکتا ہے۔

اس کے بعد اس نے ناکارہ شیشوں کی مدد سے ایسا چادرتیارکرنا شروع کی جس سے وہ سورج کی روشنی کو صحیح طریقے سے کام میں لا سکے۔

سوتھارت کے مطابق شروع میں لوگ اس کا مزاق اُڑاتے تھے اورکہتے تھے کہ تم پاگل ہوگئے ہو ایسے کبھی چکن تیار نہیں کیا جاسکتا لیکن اب سورج کی روشنی سے مرغی کو تیار ہوتا دیکھ کر ناقدین خاموش ہوگئے ہیں۔

سوتھارت کا کہنا ہے کہ دھاتی پلیٹ کو ایک ہزار چھوٹے چھوٹے شیشوں سے تیار کیا گیا ہے جس پر پڑنے والی روشنی سے حرارت پیدا ہوتی ہے اورایک مرغی 10 سے 15 منٹ میں پک جاتی ہے۔

سوتھارت نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی ایجاد سے 312 ڈگری سینٹی گریڈ تک حرارت پیدا ہوتی ہے اس لئے وہ باورچیوں کا خصوصی لباس پہننے کی بجائے ہمیشہ ویلڈنگ ماسک پہنتے ہیں۔  

سوتھارت کے مطابق چکن پکانے کے اس نئے طریقے کو دیکھ کر گاہک خود بہ خود اس چکن کو کھانے کے لئے آتے ہیں اور انہیں اس طریقے سے چکن تیار کرتے ہوئے 20 سال ہوچکے ہیں

مزید خبریں :