انٹرٹینمنٹ
23 جون ، 2017

ٹی وی سیریز ’’گیم آف تھرونز سیزن 7‘‘ کا نیا ٹریلر جاری

ٹی وی سیریز ’’گیم آف تھرونز  سیزن 7‘‘ کا نیا ٹریلر جاری

ایڈونچر اور فینٹسی سے بھرپور مشہور ٹی وی سیریز’’گیم آف تھرونز سیزن 7‘‘کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

نامورٹیلی ویژن سیریز گیم آف تھرون 'گزشتہ چھ سیزنز کے ذریعے دنیا بھر میں دھوم مچا کر کئی ایوارڈز اپنے نام کر چکی ہے تاہم اب ایک بار پھر گیم آف تھرونز 'کا سیزن7مداحوں کیلئے پیش کیا جا رہا ہے۔

اسی سلسلے میں جارج آر آر مارٹن کی کتاب اے سانگ آف آئس اینڈ فائر 'سے ماخوذ اس سیریز کانیا ٹریلر منظر عام پر آگیا ہے۔

جیریمی پودسوا کی ڈائریکشن میں بننے والے اس نئے سیزن کی کہانی دو طاقتور خاندانوں کے گرد گھومتی ہے جو سات سلطنتوں پر قبضے کیلئے خونی کھیل کھیلتے ہیں۔

سیریز میں ایملا کلارک ، پیٹر ڈنکلیج، لینا ہیڈی، پیٹر ڈنکلیگ،نکولاج کوسٹر، اور کٹ ہیرنگٹن اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

ایڈوانچر، ڈراما اور فینٹسی سے بھرپور یہ سیزن ایچ بی او ڈرامہ پر16جولائی کو آن ایئر کیاجائے گا۔