پاکستان
24 جون ، 2017

عید الفطر پیر کو ہونے کے واضح امکانات ہیں: محکمہ موسمیات

عید الفطر پیر کو ہونے کے واضح امکانات ہیں: محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شوال کے چاند کی پیدائش ہفتہ کی صبح 7 بجکر 29 منٹ ہو چکی ہے،عید کا چاند 25 جون کو نظر آنے کے واضح امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سائنسی رو سے عید الفطر پیر 26 جون کو ہو سکتی ہے، شوال کےچاند کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

محکمہ موسمیان کا کہنا ہے کہ شوال کے چاند کی پیدائش ہو چکی ہے ہفتہ 24 جون کی صبح 7 بجکر 29 منٹ پر، 25 جون یعنی اتوار کی شام چاند کی عمر 36 گھنٹے سے زائد ہو گی۔

چاند کی تلاش کے لیے مرکزی روئت ہلال کمیٹی کا اجلاس 29 رمضان کی شام کو شروع ہوگا۔

سائنسی رو سے پاکستان میں سب سے زیادہ دیر تک شوال کا چاند 25 جون کو بلوچستان کے علاقے جیوانی میں دکھائی دے گا،جہاں 7 بج کر 47 منٹ پر سورج غروب اور جھٹپٹے کا وقت 8 بج کر 13 منٹ ہو گا۔

جیوانی میں جھٹپٹے کے وقت چاند کی عمر 36 گھنٹے 42 منٹ ہو گی،چاند طلوع ہونے کے بعد آسمان پر سوا گھنٹے تک دکھائی دے سکے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے زیادہ تر حصوں میں 25 جون کو مطلع صاف ہو گا،مطلع صاف اور چاند کی عمر اچھی ہونے کے باعث شوال کا چاند اتوار 29 رمضان کو دکھائی دینے کے امکانات واضح ہیں۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو شہادتیں موصول ہوئیں تو عید الفطر پیر 26 جون کو ہو گی۔

مزید خبریں :