انٹرٹینمنٹ
25 جون ، 2017

ویڈیو گیم ’’ مڈل ارتھ: شیڈوآف وار‘‘ کا ٹریلر جاری

ویڈیو گیم ’’ مڈل ارتھ:  شیڈوآف  وار‘‘  کا ٹریلر جاری

ایکشن کے دیوانوں کیلئے خوشخبری ہے کہ مار دھاڑ کے مناظر سے بھرپور نیا ویڈیو گیم ’’ مڈل ارتھ:شیڈوآف وار‘‘ متعارف کر ا دیاہے۔

وارنر بروس گیمز کے اشتراک سے تیار ہونے والی سنسنی سے بھرپور اس ویڈیوگیم میں تلوار بازی میں ماہر ایک ایسا جانباز جنگجو موجود ہے جواپنے روایتی انداز میں خطرناک دشمنوں کا خاتمہ کرتا نظر آرہا ہے۔

اس سنسنی خیزگیم میں کئی نئے مِشن اور ٹاسک متعارف کرائے گئے ہیں جس میں نہ صرف ایکشن شامل ہے بلکہ دیگر کئی ایسے کردار بھی موجود ہیں جو گیم کھیلنے والے کو ہائی لیول تک پہنچانے میں مدد گار ثابت ہوںگے۔

ہتھیاروں سے لیس طاقتورجنگجوؤں اور اہداف کو نشانہ بناتے کرداروں سے بھرپور یہ ویڈیو گیم22اگست کو لانچ کر دیا جائے گا جوپی سی ،ایکس باکس ون اور تھری، پلے اسٹیشن فور کےلیے موزوں ہے۔

مزید خبریں :