دنیا
28 جون ، 2017

جدہ میں ٹریفک حادثہ ، 6 پاکستانیوں سمیت 9 افراد جاں بحق

جدہ میں ٹریفک حادثہ ، 6 پاکستانیوں سمیت 9 افراد جاں بحق

جدہ کے نواحی علاقے میں ٹریفک حادثے میں 6 پاکستانیوں سمیت 9افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے ۔

سعودی محکمہ شہری دفاع کے مطابق جاں بحق افراد میں پاکستانی شہری رانا جاوید، اہلیہ، بیٹا، بیٹی، داماد، بہو اور دیگر 3 افراد شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق واقعہ منگل کی صبح پیش آیا اور جاں بحق افراد کی تدفین جدہ میں ہی کی جائے گی۔

مزید خبریں :