پاکستان
04 جولائی ، 2017

جے آئی ٹی نے برطانیہ کی قانونی فرم کی خدمات حاصل کرلیں

جے آئی ٹی نے برطانیہ کی قانونی فرم کی خدمات حاصل کرلیں

پاناما کیس کی تفتیش کے لیے بنائی گئی جے آئی ٹی نے برطانیہ کی قانونی فرم کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔

پاناما کیس کی تفتیش کرنے والی جے آئی ٹی نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے اہل خانہ کی جانب سے پیش کی جانے والی دستاویزات کی تصدیق کے لیے برطانیہ کی ایک قانونی فرم کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔

دوسری جانب آج جے آئی ٹی میں وزیر اعظم میاں نواز شریف کے صاحبزانے حسین نواز کی پیشی ہوگی، جبکہ پرسوں وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز پیش ہوں گی۔

وزیر اعظم کے صاحبزادے حسین نواز مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے آج چھٹی بار پیش ہوں گے۔

وزیر اعظم کے دوسرے صاحبزادے حسن نواز گزشتہ روز تیسری بار جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے، وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز بھی جے آئی ٹی میں 5جولائی کو پیش ہو ں گی۔

اب تک وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور طارق شفیع بھی جے آئی ٹی میں پیش ہو چکے ہیں۔

سابق وزیر داخلہ رحمان ملک اور دیگر متعلقہ افراد بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوچکےہیں۔

مزید خبریں :