دلچسپ و عجیب
14 جولائی ، 2017

بھاری بھرکم چٹان کے نیچے پھنسنے والے بچھڑے کو بچا لیا گیا

بھاری بھرکم چٹان کے نیچے پھنسنے والے بچھڑے کو بچا لیا گیا

برطانیہ میں بھاری بھر کم چٹان کے نیچے پھنسنے والے گائے کے بچھڑے کو ریسکیو اہلکاروں نے بچا لیا۔

بے زبان جانور اکثر اوقات خود کو مصیبت میں مبتلا کرلیتے ہیں اور ایسا ہی کچھ ہوابرطانیہ میں بھی جہاں ایک گائے کا بچھڑا سیر کرتے ہوئے ایک بھاری بھر کم چٹان کے نیچے پھنس گیا۔

برطانوی کاؤنٹی ویسٹ یارکشائرمیں چٹان کے نیچے بچھڑے کی موجودگی کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکارپہنچے اور2گھنٹے کی محنت کے بعد3ہزار کلو وزنی چٹان کو کاٹ کربچھڑے کو ریسکیو کرلیا گیا۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق ڈیزی نامی 4ماہ کا یہ بچھڑا اس حادثے میں محفوظ رہا اور اسے محض معمولی زخم آئے۔

مزید خبریں :