دنیا
14 جولائی ، 2017

ایران میں پہلی بار خاتون قومی ایئر لائن کی سربراہ مقرر

ایران میں پہلی بار خاتون قومی ایئر لائن کی سربراہ مقرر

ایران میں پہلی بار کسی خاتون کو قومی ایئر لائن کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

سن 1940ء میں قائم ہونے والی ایران کی قومی ایئر لائن ایران ایئر میں پہلی بار کسی خاتون کو چیف ایگزیکٹو آفیسر کا عہدہ دیا گیا ہے۔

ایران ایئر کی نئی سی ای او 44سالہ فرزانہ شرف بانی ہیں جو ایرو اسپیس انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی ڈگری ہولڈر ہیں۔

فرزانہ شرف بانی ایران ایئر میں آن بورڈ کام کرتی رہی ہیں۔

مزید خبریں :