پاکستان
21 جولائی ، 2017

پاناما کیس پر فواد چوہدری اور فیصل کریم کنڈی کے درمیان دلچسپ مکالمہ

پاناما کیس پر فواد چوہدری اور فیصل کریم کنڈی کے درمیان دلچسپ مکالمہ

سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس کا فیصلہ محفوظ کئے جانے کے بعد تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری اور پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔

جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی پاناما عملدرآمد بینچ کی جانب سے کیس کا فیصلہ محفوظ کئے جانے کے بعد تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی والے اس میچ کی ٹرافی لینے آگئے ہیں جو انہوں نے کھیلا ہی نہیں جس پر فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری آپ تو کھلاڑی ہی نہیں تھے جب پاناما کا میچ شروع ہوا۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاناما میچ شروع ہوا تو فواد چوہدری بارہویں کھلاڑی تھے جس پر فواد چوہدری نے برجستہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ کبھی کبھی بارہواں کھلاڑی ہی ٹیم کو میچ جتواتا ہے۔

مزید خبریں :