سائنس و ٹیکنالوجی
09 اگست ، 2017

انسٹا گرام نے نیا فیچر متعارف کرادیا

انسٹا گرام نے نیا فیچر متعارف کرادیا

 اسنیپ چیٹ، فیس بک اور واٹس ایپ کی طرح اب انسٹا گرام کے صارفین بھی لائیو فیچر سے باآسانی ویڈیو چیٹ کرسکتے ہیں۔

انسٹا گرام نے صارفین کے لئے ویڈیو چیٹ کا فیچر متعارف کیا ہے جس کا نام " گو لائیو" رکھا گیا ہے۔ اس نئے فیچر کی خاص بات یہ ہے کہ اسے استعمال کرتے ہوئے صارفین ویڈیو کو اپنے پاس محفوظ بھی کرسکتے ہیں اور بطور اسٹوری بھی اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔

انسٹاگرام کے اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے ایک ہی وقت میں صارف اپنے متعدد دوستوں کے ساتھ لائیو جا سکتا ہے اور لائیو ویڈیو پر وہ اپنے کچھ مخصوص دوستوں کو چن کر اپنی ویڈیو پر کمنٹ اور لائکز بھی حاصل کرسکتے ہیں یا ایموجی بھی بھیج سکتے ہیں۔

گو لائیو فیچر کا آئی کون دائیں جانب دئے گئے آئی کون کے سب سے نیچے نمایاں ہوگا جس پر کلک کرکے صارفین لائیو ویڈیو چیٹ کرسکتے ہیں۔ 

انسٹاگرام کے آفیشل کے مطابق ویڈیو فیچر کو ابتدائی طور پر کچھ صارفین کے ساتھ ٹیسٹ کیا گیا ہے تاہم آئندہ ماہ اس فیچر کو دنیا بھر کے تمام صارفین استعمال کرسکیں گے۔

مزید خبریں :