دنیا
10 اگست ، 2017

داعش کی تہران میں نئے حملے کی دھمکی

داعش کی تہران میں نئے حملے کی دھمکی

دہشت گرد تنظیم داعش نے ایران کے دارالحکومت تہران میں مزید نئے حملے کرنے کی دھمکی دی ہے۔

داعش کی جانب سے جاری ویڈیو پیغام میں موجود دہشت گردوں نے تہران میں مزید حملے کرنے کی دھکمی دی۔

دہشت گردوں نے ایران کے نوجوانوں کو ملک میں جہاد کےلیے اٹھ کھڑے ہونے پر زور دیا ہے۔

واضح رہےکہ 7 جون کو ایرانی پارلیمنٹ اور آیت اللہ خمینی کے مزار پر داعش کے حملے میں 18 افراد جاں بحق ہوئے تھے اور اس سلسلے میں ایرانی حکام نے کئی افراد کو گرفتار  کیا تھا جب کہ ایرانی گارڈز نے  جوابی کارروائی میں شام میں داعش کے ٹھکانوں کو  میزائلوں سے نشانہ بنایا تھا۔

مزید خبریں :