کھیل
Time 14 اگست ، 2017

سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے، نجم سیٹھی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

چیرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ سری لنکن کرکٹ حکام سے کولمبو میں ملاقات مثبت رہی، پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے فیصلے پر سری لنکا کا مشکور ہوں۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ سری لنکن کرکٹ بورڈ کا پاکستان میں کھیلنے کا تاریخی فیصلہ ہے، میچز کے انعقاد کے لیے جلد کام شروع کر دیں گے اور اگر ایک مرتبہ سری لنکا نے پاکستان کا دورہ کرلیا تو دیگر ٹیمیں بھی یہاں آئیں گی۔

چیرمین پی سی بی کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان رواں سال اکتوبر میں ایک یا 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :