دنیا
Time 14 اگست ، 2017

بھارتی فورسز نے حریت رہنما یاسین ملک کو حراست میں لے لیا

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے حریت رہنما یاسین ملک کو حراست میں لے لیا۔

حریت رہنماؤں نے جہاں پاکستان کے یوم آزادی پر پاکستانی قوم کو مبارکباد دی وہیں کل بھارت کے یوم آزادی پر کل یوم سیاہ منانے کا اعلان کر رکھا ہے جس کے بعد بھارتی فورسز نے اپنی غاصبانہ کارروائیاں شروع کردی ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے حریت رہنما یاسین ملک کو حراست میں لے کر پولیس اسٹیشن میں بند کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یاسین ملک نوگام میں ایک جنازے میں شرکت کے لیے جارہے تھے کہ اس دوران انہیں حراست میں لیا گیا ۔

واضح رہےکہ پاکستان کے یوم آزادی پر حریت رہنما سید علی گیلانی نے پاکستانی قوم کو مبارکباد دی۔

مزید خبریں :