سمندری خوبصورتی کو تصاویر سے بیان کرنے والا فوٹو گرافر

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے فوٹوگرافر میٹ برگیز سمندر کی دلکش تصاویر لینے کا فن رکھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان کی کھینچی گئی خوبصورت تصاویر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن جاتی ہیں۔

فوٹو گرافر میٹ برگیز انسٹاگرام پر سرگرم ہیں اور وقفے وقفے سے اپنے کیمرے سے لی جانے والی سمندر کی پرکشش تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں ہزاروں صارفین فالو کرچکے ہیں۔

میٹ برگیز کی سمندری فوٹو گرافری کے فن کی کچھ تصاویر دیکھ کر آپ بھی ان کے فن کی تعریف کئے بغیر نہیں رہ سکیں گے۔

میٹ برگیز کبھی سمندر کی اونچی لہروں والی تصویر سے طوفان کی نشاندہی کرتے ہیں۔

ان کی تصویر میں سمندر کے پانی کے زمین سے ٹکراؤ کا بھی دلچسپ منظر دکھائی دیتا ہے۔ 

میٹ برگیز سمندر کی لہروں سے لاوا کا منظر بھی قید کر لیتے ہیں۔

ان کی فوٹو گرافری کے فن میں سورج کی سمندر پر پڑنی والی روشنی کو زبردست انداز میں قید کیا جاتا ہے۔

 

سمندر اور سورج کے غروب ہونے کی دلکشی کو انتہائی خوبصورتی سے اپنی تصویر میں ابھار دیا ہے۔


مزید خبریں :